قیامت خیززلزلے کی آج 8 ویں برسی،تباہی کے آثارنہ مٹ سکے

آج 8اکتوبرکو 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کو 8برس بیت گئے ہیں ، شہداء کی آٹھویں برسی آج عقیدت واحترام کیسا تھ منائی جائیگی۔ اس حوالے سے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات ، قرآن خوانی اور فا تحہ خوانی کا اہتمام کیا جا ئیگا۔8 اکتوبر 2005ء کوجنوبی ایشیاء کے ممالک بھارت اور افغانستان سمیت پاکستان کے علاقہ آزادکشمیرمیں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے تھے،یہ زلزلہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی قدرتی آفات میں سب سے بڑی آفت تھی۔زلزلے کے دوران بالا کوٹ، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں سکولوں،ہسپتالوں اور دیگر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا، بالا کوٹ میں 95فیصدسکول تباہ ہو گئے تھے۔ہزارہ ڈویژن اورآزادکشمیر میں بھی سکولوں اورہسپتالوں کی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔حکومت کی جانب سے سکولوں اور ہسپتالوں کی مرمت کے لیے اقدامات کیے گئے لیکن آج بھی8 برس گزرنے کے باوجو د کئی علاقوں میں کئی سرکاری عمارتوں کی حالت انہتائی ناگفتہ بہہ ہے۔ آٹھ سال قبل زلزلے سے ہونیوالی تباہی کے آثار آج بھی بدستور موجود ہیں، کئی علاقوں میں تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا، سکولوں میں آج بھی طلبا کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.