قوم کوافواج پراعتماد ہے، صد رزرداری سے ایئرچیف کی ملاقات

اسلام آ باد: صدرآصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں پیرکوصدرآزاد کشمیرسردار یعقوب اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں کشمیر کے وفدنے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ، یورپی یونین کے سفیراور وزیراعلیٰ گلگت وبلتستان نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق صدرآزاد کشمیرسردار یعقوب اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں کشمیر کے وفدنے ملاقات کی۔ وفدنے صدرمملکت کوآزاد کشمیرکی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صدرسے وزیراعلیٰ گلگت وبلتستان سیدمہدی شاہ نے بھی ملاقات کی۔اس دوران گلگت و بلتستان میں ترقی کے حوالے سے امورکا جائزہ لیاگیا۔ ایئرچیف طاہررفیق بٹ بھی صدرمملکت سے ملے۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی این پی کے مطابق اس موقع پرصدر زرداری نے کہا کہ قوم کومسلح افوج پرمکمل اعتمادہے۔ مسلح افوج ملکی دفاع کی مکمل اہلیت رکھتی ہیں۔ ملکی سالمیت اور خود مختاری کاہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا۔ صدرمملکت سے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیرلارس گوناروائی جمارک نے بھی ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا۔ صدرنے یورپی یونین کے سفیر کو ظہرانہ بھی دیا۔

تبصرے بند ہیں.