قوم فاشسٹ بھارت کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم فاشسٹ بھارت کے قبضے اور کرفیو کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے، کشمیریوں کو پیغام دینا ہے پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جنیوا کنونشن کے تحت بھارتی اقدامات جرم ہیں، تمام پاکستانی کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں، قوم کل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیلئے نکلیں، تمام پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو واضح پیغام دیں۔

تبصرے بند ہیں.