قومی ہاکی ٹورنامنٹ: پی آئی اے اور نیشنل بنک کامیاب

نیشل بنک قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پی آئی اے اور نیشنل بنک نے اپنے حریفوں کو پچھاڑ دیا ہے۔

لاہور: ( جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے نیشنل ہاکی چمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پی آئی اے کی ٹیم نے سوئی سدرن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ نیشنل بنک اور واپڈا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ نیشنل بنک نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے واپڈا کوشکست سے دوچار کردیا۔ میچ میں نیشنل بنک نے دو گول کیے جبکہ واپڈا کی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی۔ قومی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتیس دسمبر کو پی آئی اے اور نیشنل بنک کے مابین کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.