قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ایک فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ ادارہ ہر دو ماہ کے بعد شرح منافع میں تبدیلی کرے گا۔
اسلام آباد: () قومی بچت کے ذرائع کے مطابق اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔ شرح منافع میں صفر اعشاریہ سات فیصد سے ایک فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔ قومی بچت کی اسکیموں میں آخری بار تبدیلی یکم اکتوبر کو کی گئی تھی جب شرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا۔ قومی بچت کی اسکیموں میں اضافہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.