قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں تقریبا 1 فیصد تک اضافہ

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں تقریبا 1 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ پینشنرز بینیفٹ اکاونٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ شرح منافع بڑھا کر 14.04 فیصد کر دیا گیا۔

اسلام آباد: () ادارہ قومی بچت کے مطابق قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.61 فیصد سے بڑھا کر سالانہ 12.2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور سپیشل سیونگ اکاونٹس کا شرح منافع 10.60 فیصد سے بڑھا کر 11.40 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.22 سے بڑھا کر 11.88 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔ ادارہ قومی بچت کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹ کا سالانہ شرح منافع 13.44 فیصد سے بڑھا کر 140.4 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سیونگ اکاونٹس کا شرح منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 7.75 فیصد ہو گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.