کراچی: قادر پور گیس فیلڈ کو سالانہ مرمت کے باعث سات روز کے لئے بند کردیا گیا۔ قادر پور گیس فیلڈ سسٹم میں یومیہ چار سو ملین مکعب فیٹ گیس شامل کرتی ہے، تاہم پلانٹ کی مرمت کے عرصے میں فیلڈ سے ایک سو پچیس سے ایک سو تیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی ممکن ہوگی۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب کی تباہی اور دیگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر پلانٹ کی مرمت ضروری تھی، جس کے لئے قادر پور گیس فیلڈ کو سات دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.