فوٹیج تنازع پر چیئرمین پیمرا، اسلام آباد پولیس اور کورٹ رپورٹرز کو نوٹس جاری

اسلام آباد()سپریم کورٹ کے انکوائری افسر نے فوٹیج تنازع پر چیئرمین پیمرا، اسلام آباد پولیس اور کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔

سپریم کورٹ نے انکوائری افسر محمد علی نے چیئرمین پیمرا سے فل کورٹ ریفرنس کی چینلز پر چلنے والی فوٹیج، مختلف ٹی وی چینلز پر اس حوالے سے ہونی والی بحث اور پروگراموں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔انکوائری افسر نے پولیس سے فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر سپریم کورٹ میں تعینات اہلکاروں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔انکوائری افسر محمد علی نے چیئرمین پیمرا اور اسلام آباد پولیس کو آج ہی ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن کو بھی پیش ہو کر بیان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ازخود نوٹس لینے کے بعد ایڈیشنل رجسڑار محمد علی کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.