فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے تک سینئرز کا خلا پر نہیں ہو سکتا‘ حیدر سلطان

ڈرامہ انڈسٹری کی طرح فلم انڈسٹری کوبھی تازہ خون کی ضرورت ہے ،پراجیکٹس میں نئے ٹیلنٹ کوشامل کرنے کا رسک لیناہوگا

لاہور( شوبزڈیسک ) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ جب تک ہم فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ نہیں کریں گے سینئرز کا خلا پر نہیں ہو سکتا ،جس طرح کراچی میںڈرامہ انڈسٹری کے لئے نئے لڑکیاں اورلڑکیاں ابھرکر سامنے آئے ہیںاسی طرح فلم انڈسٹری کوبھی تازہ خون کی ضرورت ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ پروڈیوسرز اور ہدایتکاروںکو اپنے پراجیکٹ میں نئے ٹیلنٹ کومتعارف کرانے کا رسک لینا ہوگا تبھی ہم مستقبل کی کھیپ تیار کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم نے سینئرز کے تجربات سے استفادہ کر کے ان کا متبادل ڈھونڈنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔ آج بھی وقت ہے کہ ہم مستقبل کی منصوبہ بندی کریں اور ہرپراجیکٹ میں سینئرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.