جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور نشاندہی کی گئی مولانا فضل الرحمان لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ مقامی وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے مولانا فضل الرحمان کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں اور ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔درخواست میں مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کا حوالہ دیا گیا اور بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیںوکیل نے نکتہ اٹھایا کہ لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا۔
تبصرے بند ہیں.