فضل الرحمان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات

اسلام آباد: امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے مولانا سے ملاقات امریکی سفیر کی سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا حصہ ہے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق رچرڈ اولسن اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات امریکی سفیر کی حالیہ انتخابات کے بعد پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا حصہ ہے،امریکی سفیر اس سے قبل میاں نوازشریف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں جبکہ وہ دیگر سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.