اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)غیر ملکی سفیر، ڈیفنس اتاشی اور عالمی اداروں کے نمائندوں نے ایل او سی کے جورا سیکٹر کا دورہ کر کے بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ظلم و بریت سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے اشتعال انگیز یاں کررہا ہے ،کشمیرکی صورتحال کے باعث پورا خطہ خطرات سے دو چار ہے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالا جائے۔جمعرات کو غیر ملکی سفیر، ڈیفنس اتاشی اور عالمی اداروں کے نمائندے ایل او سی کے جورا سیکٹر پر پہنچے جہاں سول آبادی پر بھارت کی جانب سے استعمال کئے گئے کلسٹر بموں کے ٹکڑے سفارتکاروں کو دکھائے گئے،اس کے علاوہ بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بنانے والی عمارتوں اور افراد سے بھی ان کی ملاقات کرائی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سفارتی نمائندوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کر رہاہے ، بھارت اس ظلم و بربریت سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے اشتعال انگیزیاں کر رہا ہے، 2014ء سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریاں بڑھی ہیں، بھارت نے نیلم ویلی میں کلسٹر ایمونیشن کا اندھا دھند استعمال کیا، آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا، اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا، میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کلسٹر ایمونیشن کا استعمال ممنوع ہے، بھارتی فوج بچوں اور معصوم شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہی ہیں، سال رواں میں بھارت نے 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے ، پاک فوج پیشہ وارانہ فورس ہونے کا مکمل ثبوت دیتے ہوئے صرف بھارتی فوج کی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ رواں سال سیزفائرخلاف ورزیوں میں18شہری شہیدہوئے، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 185 شہری زخمی ہوئے،بھارتی اشتعال انگیریاں درحقیقت بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ہیں، عالمی ادارے بالخصوص یو این ایچ آر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرچکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے زور دیا کہ کشمیرکی صورتحال کے باعث پورا خطہ خطرات سے دو چار ہے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالا جائے۔یاد رہے کہ ۔2014 میں بھارتی فوج نے 315 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،2014 میں بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 20 افراد شہید 87 زخمی ہوئے،2015 میں بھارتی فوج نے 248 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں،بھارتی فوج کی 2015 میں اشتعال انگیزیوں سے 39شہری شہید152 زخمی ہوئے،بھارتی فوج نے 2016 میں 382 سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں،2016 میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 46 افراد شہید150 زخمی ہوئے،بھارتی فوج نے 2017 میں 1881 بارسیزفائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں،2017 میں بھارتی فوج نے 53 معصوم شہریوں کو شہید256 کو زخمی کیا،بھارتی فوج نے 2018 میں 3038 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں،۔2018 میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 58 شہریوں کو شہید،319 کو زخمی کیا گیا،2019 میں بھارتی فورسز نے 3351 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2019 میں 52 سول شہید، 261 زخمی ہوئے،بھارتی فوج نے 2014 سے 2019 کیدوران 9 ہزار215 بارسیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 268 معصوم سویلین شہید،1225 شدید زخمی ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.