غلط معلومات کاپھیلاو¿ریاست کے وقارکیلئے خطرہ ہے‘ آرمی چیف

لاہور:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں،نوجوانوں کوسازگارماحول فراہم کیاجائے تویہ ملک کو ترقی کی طرف لے جائیں گے،تعلیم،صحت،ماحول ،انفراسٹرکچرکے شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی ضرورت ہے،غلط معلومات کاپھیلاو¿ریاست کے وقارکیلئے خطرہ ہے،آرمی چیف نے غلط معلومات کے پھیلاو¿کے خاتمے کی مہم کی ضرورت پرزور دیا‘قوم کودشمن قوتوں کی پھیلائی گئی غلط معلومات کا توڑنکالناہوگا،آرمی چیف کالاہورگیریژن کادورہ،آرمی چیف کوکورہیڈکوارٹرزلاہور میں فارمیشن کی آپریشنل اورٹریننگ پربریفنگ دی گئی‘ آرمی چیف کی لاہورکے تعلیمی اداروں کے طلبااور فیکلٹی سے بھی ملاقات ‘فیکلٹی اورطلبانے خوشگوارماحول میں آرمی چیف سے سوالات کیے،آرمی چیف نے طلبااورفیکلٹی ممبران کے سوالات کے جواب دیئے‘پنجاب یونیورسٹی،ایف سی کالج،جی سی،یوای ٹی کے طلباوفدکاحصہ تھے ‘فیکلٹی اورطلبانے آرمی چیف سے ملاقات کوانتہائی مثبت قراردیا ،اس موقع پرکورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزبھی موجودتھے‘آرمی چیف نے مستقبل کیلئے قیادت تیارکرنے میں اداروں کے کردارکوسراہا۔

تبصرے بند ہیں.