غلط اپیل پر ویسٹ انڈین وکٹ کیپر دنیش رام دین پر 2 میچوں کی پابندی عائد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھیل کے دوران غلط اپیل کرنے پر ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رام دین پر 2 میچوں کی پابندی اور میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔ دنیش رام دین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کے کیچ کی غلط اپیل کی تھی جس کی بنا پر ہفتہ کے روز آئی سی سی نے ان پر لیول ٹو کے تحت فرد جرم عائد کی تھی، کرس براڈ کی سربراہی میں آئی سی سی کی کمیٹی نے دنیش رام دین کو کرکٹ کی روح مجروح کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 2 میچوں پر پابندی اور میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی قسم کا واقعہ بنگلا دیش کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں پیش آیا تھا جب کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف پر آئی سی سی نے 4 میچوں کی پابندی لگا دی تھی

تبصرے بند ہیں.