وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائی اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام ایسٹس ڈیکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ عوام کی مدد سے ہی قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 8 ہزار ارب تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں، مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامناکرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے اور ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، عوام خود ویب سائٹ پر جا کر دیکھ لے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو تو چھوڑنا ہی نہیں ہے، اب ٹیکس چوروں کے پیچھے بھی جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.