’عمران وزیراعظم اور فضل الرحمٰن صدر ہو تو مزہ آجائے‘

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کتنا مزہ آئے عمران خان وزیراعظم اور فضل الرحمٰن صدر ہوں؟

کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے دیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ اصل تبدیلی ہوگی بلکہ بہترین تبدیلی، اس طرح توازن بھی رہے گا اور تبدیلی بھی آجائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر فضل الرحمٰن ایک ساتھ چبوتروں پر کھڑے ہوکر سلامی لیں ،اس طرح ان میں دوستی بھی ہوجائے گی ۔

پرتکلف ظہر انے میں محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن کی بکرے کا کھڈا کباب ،چکن سجی،مٹن روش،کڑاہی ،پالک گوشت ، نمکین چاول،روایتی تندوری روٹی،نمکین لسی اور کولڈ ڈرنکس سے تواضع کی ۔

تبصرے بند ہیں.