عمران خٹک قائمہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمران خٹک کو متفقہ طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، اراکین کمیٹی نے نو منتخب چیئرمین کا جلد کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کیلئے ریاض حسین پیر زادہ نے عمران خٹک کا نام تجویز کیا، اراکین کمیٹی برجیس طاہر جنید اکبر، مرتضی جاوید عباسی ، سردار طالب حسین نکئی اور شاہد احمد سمیت اجلاس میں شریک تمام اراکین نے متفقہ طور پر عمران خٹک کو توانائی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی حمایت کی ۔رکن کمیٹی ریاض پیرزاداہ نے کہا کہ گردشی قرضوں سمیت توانائی شعبے کے مسائل چیلنج ہیں ، مرتضی جاوید عباسی نے گیس اور بجلی کی قیمتوں پر کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی تجویز دی ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اب تو پاور سیکٹر کے ساتھ گیس کے شعبے میں بھی گردشی قرضے شروع ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.