پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک ہی روز کے دوران دوسری مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔نئی آنے والی مبینہ آڈیو لیک میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں لیٹر والا ، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔اس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس امریکی لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں نہ اس کا ساری دنیا کے اندر ایک ایمپکٹ (اثر) چلا گیا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کو مبینہ طور کہتے سنا جاسکتا ہے کہ چین نے آفیشل بیان جاری کیا ہے جس میں وہ ہمارے اندورنی معاملات پر مداخلت کرنے پر امریکا کی مذمت کررہے ہیں۔ عمران خان مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ اسٹریٹجی (حکمت عملی) یہ ہے کہ پبلک تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتے ہیں (وی وانٹ) اب اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو کہ جو بھی وہاں جائے گا اسمبلی میں، ووٹ دینے کے لیے، یعنی وہ برینڈڈ ہو فار لائف لیکن جو آج آپ نے برینڈ کرنا ہے نا، میر جعفراور میر صادق، دیکھو، آپ کو لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز الریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے کہ ان کو آپ فیڈ کر دیں گے، (لوگوں کے ذہن پہلے ہی زرخیز بن چکے ہیں)۔
تبصرے بند ہیں.