شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جو قرض لیتی ہے اس کا تمام ریکارڈ موجود ہوتا ہے، عمران خان صاحب کمیشن بنانے کا شوق پورا کرلیں، گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں، نیب سے نہیں گھبراتے، جمہوریت کیلئے قربانیں دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے تقریر کرنی تھی تو دن کی روشنی میں کرتے، ہمت ہے تو اسمبلی میں تقریر کرتے، کبھی کسی صدر، وزیراعظم نے رات کے 12 بجے تقریر نہیں کی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور ان کے وزرا گوشوارے ویب سائٹ پر ڈالیں، حکومت عمران خان کے پاس ہے جس کا انہیں احساس نہیں، وزارتیں، ایجنسیاں، محکمے سب عمران خان کے پاس ہیں۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مشرف دور میں بھی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، آگے بھی دیں گے، سپیکرقومی اسمبلی اجلاس سے بھاگتے ہیں، احتساب کے نام پر اپوزیشن کو دبایا جا رہا ہے، جب حکومت فیل ہو جائے تو اپوزیشن کو آگے آنا پڑتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہتے ہیں اسمبلی آنے پر بدتمیزی کی جاتی ہے، انہوں نے کہا تھا ہر بدھ کو اسمبلی میں سوالوں کے جواب دوں گا، ہم اس بدھ کا انتظار کر رہے ہیں، نواز شریف پر 300 بلین ڈالر بھارت بھجوانے کا الزام لگایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.