پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو خط میں لکھا کہ وہ اپنا کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ حکومت پنجاب سے ان کی خدمات فوری واپس لی جائیں، وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ایف آئی آر میں شامل کرنے والے ناموں پر اعتراض کر رہے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات پیدا ہو گئے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔
تبصرے بند ہیں.