اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔پیغام میں لکھا ہے کہ ’ تمام احباب چئیرمین عمران خان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں، عمران خان نے بہت طاقتور مافیا کو چیلنج کیا ہوا ہے اور وہ ان خطرات سے آگاہ ہیں۔
ہم اپنی دعاؤں سے حالات بدل سکتے ہیں اور ہماری یہ اجتماعی کوشش رنگ لائے گی۔انشاءاللہ۔
Dear all, please make a special prayer for Chairman Imran Khan's safety! He has challenged very powerful mafia and is aware of the risks, we can make a difference with our prayers. Our collective effort will help, InshaAllah! #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— PTI (@PTIofficial) May 17, 2022
اس سے قبل پی ٹی آئی نے انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو عمران خان کا سکیورٹی انچارج تعینات کیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو سکیورٹی انچارج کی ذمہ داری سونپی، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں ۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل ر عاصم میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے ، شہباز گل نے امید ہے کہ توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ عاصم لگن سے کام کریں گے۔
انشاللہ کرنل (ر) عاصم کل سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنیں گے اور اپنی زمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کرنل عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔ https://t.co/ekhaWdUwsE
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022
علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فراہم کی گئی سکیورٹی کی تفصیلات سامنے آگئیں ، سابق وزیر اعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کے 22 اور ایف سی کے 72 اہلکار تعینات ہیں جب کہ خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اورگلگت بلتستان کے 6 اہلکاربھی چیئرمین تحریک انصاف کی سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں ، ایس ایم ایس سکیورٹی کے 26 اور عسکری سکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جب کہ آمد و رفت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور 23 اہلکار ، رینجرز کی گاڑی اور 5 اہلکار ہوں گے ۔
بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، اس حوالے سے وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو عمران خان کو ہر حوالے سے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی
تبصرے بند ہیں.