اسلام آباد:
ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث عدالت عالیہ کا بینچ ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا۔
عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا، بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ تھے تاہم سماعت کے آغاز پر جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ان کا سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری سے تعلق رہا ہے، اس لیے وہ یہ کیس نہیں سن سکتے۔ فاضل جج کی جانب سے معذرت کے بعد اب معاملہ دوبارہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوادیا گیا ہے جو نیا بینچ تشکیل دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.