عمران خان لوگوں کے لیے مثال بنیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: 

بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ عمران خان ابھی ملک کے وزیراعظم نہیں، آنے والے وزیراعظم ہیں تاہم عمران خان لوگوں کے لیے مثال بنیں۔

سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی جس میں سروے جنرل عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا ہے کہ عدالت سروے جنرل آفس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، سروے جنرل آفس کی جانب سے دارالحکومت اور کورنگ نالہ کی حد بندی کا سروے نہیں ہوا۔ سروے جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورنگ نالہ کے سروے کے لیے ہمیں ریکارڈ اور نقشے چاہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ محکمہ مال سروے آفس کو آج ہی مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرے جب کہ جو ریاستی ادارے تعاون نہ کریں، ان کے خلاف ایکشن لیں گے، محکمہ مال نے عدالتی احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

تبصرے بند ہیں.