پشاور:
سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی کے چیرمین اور وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار عمران خان قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوگئے۔
عمران خان بنی گالا سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور ائرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ بغیر پروٹوکول نیب خیبرپختون خوا کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہے۔ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سرکاری افسران اور سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے بیانات بھی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ نیب کی جانب سے آج عمران خان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو نے پوچھ گچھ کیلئے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے سامنے عمران خان اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ ان سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر ذاتی یا سرکاری مفاد میں استعمال کیا؟۔ عمران خان پر خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے استعمال کرنے کا الزام ہے۔
تبصرے بند ہیں.