عمرانی فتنہ جب سراٹھاتا ہے معیشت ڈولنے لگتی ہے: وفاقی وزراء

اسلام آباد:وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ جب سراٹھاتا ہے معیشت ڈولنے لگتی ہے، پنجاب اسمبلی کی 5 فیصد نشستوں کے ضمنی انتخاب سے سیاسی زائچےنہیں بن سکتے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد پنجاب میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت تھی، حکومت مدت پوری کرے گی، اکتوبر 2023 میں ہی عام انتخابات ہوں گے، عمران خان کے تمام بیاینے زمین بوس ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے کا کام کیا اور عمران خان کا ایکس وائے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سیاسی اتار چڑھاؤ تو جمہوریت کا حصہ ہے، پنجاب میں زبردستی پولنگ کو سست روی کا شکار نہیں کیا گیا اور 17 جولائی کو انتخابات پرامن ہوئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو ڈگمگاتے رکھنا عمرانی فتنے کا ایجنڈا ہے، اتحادی حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت کے ساتھ ہے، چیف الیکشن کمشنر کو غدار قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.