اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں تا بارہویں جماعت تک کے امتحانات منسوخ ہوگئے ہیں اور اس پر صوبوں سے مشاورت کریں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی بورڈ کے امتحانات ہونے تھے وہ سب منسوخ ہوگئے اور طلبہ کو پچھلے سال کی بنیاد پرپروموٹ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نویں کلاس سے بارہویں کلاس کے امتحانات منسوخ ہوگئے، ہمارے لیے بچوں کی صحت اہم ہے، جمعرات کو تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے میں بورڈ کے امتحانات سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے
تبصرے بند ہیں.