اسلام آباد/پشاور: وزیر دفاع نے تحریک طالبان سے مسئلے پر کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ٹی ٹی پی کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وافاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوات سمیت صوبے بھر کے حالات خراب ہونے کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ بارڈر کی دونوں جانب ٹینشن ہے جس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ غلام خان پاکستان کا لوکل مسئلہ ہے جس کو دیکھ رہے ہیں، مگر خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے طالبان کو پورے ملک کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان کے معاملہ پر پارلیمان کو 2 دفعہ بریفنگ دی گئی ہے، طالبان سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.