طالبان سے مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرینگے، عمران خان

باجوڑایجنسی / اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے۔ وہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کی قیادت میں ملاقات کرنے والے تحریک انصاف فاٹا کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا فاٹا میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حامی ہیں، مذاکرات کے ذریعے ہی امن قائم کریں گے، 9 برس سے جنگ جاری ہے لیکن اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، عمران خان نے اعتراف کیا کہ فاٹا میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطیاں ہوئی ہیں، فاٹا میں تحریک انصاف کو دوبارہ منظم کریں گے جس کیلیے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.