کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات ملک کے مفاد میں ہیں جس کے باعث مکمل امن وامان بحال ہو سکتا ہے۔ انھوں نے پارٹی رہنما مولانا شفیق دولتزئی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف طالبان کیساتھ مذاکرات کرنے میں مخلص ہیں جس کے لیے مجھ سے تعاون طلب کیا گیا ہے جبکہ یہ مطالبہ تمام پاکستانی عوام کا متفقہ مطالبہ ہے، میں عنقریب طالبان کی قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کروں گا تاکہ انکے مطالبات سے بخوبی آگاہ ہو سکوں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور امریکی دبائو پر دہشتگردی کے خاتمے کے بہانے شروع ہونیوالے آپریشن میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ ن لیگ کی حکومت امریکی پالیسیوں پر نظرثانی ضرور کریگی اور امریکی دبائو میں ہرگز نہیں آئے گی تو پھرطالبان کیساتھ کامیاب مذاکرات کرنے کی ضمانت دے سکتا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.