امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی صدر مملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے تو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور روایتی لباس پہنے بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔ایوان صدر میں دونوں رہنماوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، صدر عارف علوی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر کی کوششوں کو سراہا اور افغان سیاسی دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
تبصرے بند ہیں.