صدر زرداری کی سیاسی مشیر فوزیہ وہاب کوبچھڑے سال بیت گیا

اسلام آ باد: صدرآصف علی زرداری کی سیاسی مشیراور پیپلز پارٹی کی مرحومہ رہنما فوزیہ وہاب کی پیر کو پہلی برسی پر پارٹی کی جانب سے ان کے لیے ملک بھر میں کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی ‘ فوزیہ وہاب گزشتہ سال17جون کو 3 ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ فوزیہ وہاب کی وفات پرپارٹی کی جانب سے 10 روز تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں۔ مرحومہ نے چار بچے سوگوار چھوڑے ، فوزیہ وہاب1956 میں پیدا ہوئیں۔ان کی پہلی شادی معروف صحافی اور ٹی وی اینکر وہاب صدیقی سے 1978 میں ہوئی۔ فوزیہ وہاب نے ابتدا میں ایک ڈرامہ سریل کوہار میں بھی کام کیا۔1993 ان کے شوہر وہاب صدیقی عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد فوزیہ وہاب کی دوسری شادی معروف کارڈیو لوجسٹ ڈاکٹراختر حسین سے ہوئی۔ انھوں نے الیکٹرانک میڈیا میں خاص طور پرصدر زرداری اورپیپلزپارٹی کابھرپورطور پردفاع کیا جس پرانھیں پارٹی کا سیکریٹری اطلاعات مقررکیاگیا تاہم بعد میں انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.