اسلام آباد:صدرمملکت نے صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ‘آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری اورصنعتوں کا فروغ ہے‘آرڈیننس کے تحت نقصان میں جانےوالی صنعتوں کوبحال کیا جائےگا‘نئی صنعتوں کیلئے سرمایہ کاروں کوصرف5فیصدٹیکس دیناہوگا،ظاہرکردہ فنڈزپلانٹ ومشینری خریدنے،انڈسٹری کیلئے استعمال ہوسکیں گے‘بیرون ملک اثاثوں کے حامل پاکستانی سرمایہ کاری کرسکیں گے،سرمایہ کارواپس لائی گئی رقم پر100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہوں گے‘واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ 5 سال تک دیاجائےگا۔
تبصرے بند ہیں.