صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے انتخابی نتائج مسترد کردیے

لاہور: 

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے شکایات موصول ہوئیں کہ فارم 45 نہیں دیے جارہے اور پولنگ ایجنٹس کو نکالا جارہا ہے جب کہ آج جو کچھ ہوا اس سے ہم پاکستان کو دوبارہ 30 سال پیچھے لے گئے ہیں۔ انہوں نے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ  پنجاب کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا اور بند کمروں میں دھاندلی کی جارہی ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے اور (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی نہیں دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.