صدرآصف زرداری کے پیر ایوان صدرسے رخصتی کے وقت ان کی گاڑی پر پھونکیں مارتے رہے

اسلام آباد: ایوان صدر میں گارڈ آف آنر کی تقریب میں وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان یا کوئی اور اہم حکومتی شخصیت موجو د نہیں تھی تاہم صدرآصف زردار کے پیر محمد اعجاز ضرورموجود تھے۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ملک ریاض اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین موجود تھے۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی منتخب سویلین صدر اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ایوان صدر سے باقاعدہ گارڈ آف آنر لے کر رخصت ہوا ۔تقریب کے موقع پر آصف زرداری کے پیر محمد اعجاز بھی خاصے سرگرم نظر آئے وہ صدر کے ساتھ رہ کر ان پر پھونکیں مارتے رہے، جب آصف زرداری لاہور جانے کیلیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو پیر اعجاز نے ان کی گاڑی پر لگے صدارتی اور قومی پرچموں کو چوما اور ان پر دم کیا۔اس سے پہلے وہ مسلسل ہاتھوں میں تسبیح کو پھیر کر گاڑی کے چاروں طرف چکر کاٹ کرکچھ پھونکتے رہے۔ لاہور روانگی کے وقت سندھ سے آئے ہوئے پی پی پی کے جیالوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔

تبصرے بند ہیں.