لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک)پپاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے وادی سون اور چکوال تلہ گنگ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ،صوبائی حکومتیںاور متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ریسکیو و ریلیف اور ہنگامی اقدامات کئے جائیں اورسیلاب زدہ علاقوں میں سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر عوام کی مدد کی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے منتخب نمائندے، پارٹی عہدیداران اور کارکنان متاثرہ عوام کی مدد میں بھرپور ہاتھ بٹائیں،پارٹی عہدے دار اور کارکنان متاثرہ علاقوں اور عوام کے مسائل کے بارے میں انتظامیہ اور دیگر اداروں کو آگاہ کریں،مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تبصرے بند ہیں.