شہبازشریف کوفیصل آباد میں خواتین پرپولیس تشدد کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی

فیصل آباد: کھرڑیانوالہ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پرگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں پرپولیس تشددکی انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کوپیش کردی گئی۔ انکوائری رپورٹ میں خواتین اوربچوں کوپولیس تشدد کا نشانہ بنانے کا ذمہ دار ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی جڑانوالہ کو قرار دیا گیا ہے ، دونوں پولیس افسروں نے ایلیٹ فورس کومظاہرین پر لاٹھی چارج کا حکم دیا،ایس ایس پی آپریشن گوہر نفیس اور ایس پی جڑانوالہ ناصر سیال مظاہرین پرتشدد کا حکم دے کر خود مقامی مل میں بیٹھے رہے، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے بھی فیصل آباد سرکٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایس ایس پی گوہرنفیس کو ہی واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین پر نہ صرف پولیس نے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ کی تھی بلکہ مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے گھروں میں بھی گھس گئی تھی جہاں انہوں نے خواتین اوربچوں کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.