شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

مقتولہ سارہ انعام کی میت 6 دن سے پمز کے سرد خانے میں موجود ہے ، آج نمازِ ظہر کے بعد سارہ انعام کی نمازہِ جنازہ ادا کی جائے گی

ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ انعام کی میت 6 دن سے پمز کے سرد خانے میں موجود ہے اور دو دن قبل سارہ  انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب سارہ انعام کے بھائی اور کزن ان کی میت لیکر شہزاد ٹاؤن جائیں گے، آج نمازِ ظہر کے بعد سارہ انعام کی نمازہِ جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز  اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز  امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.