شمالی کوریا میں کورونا چیکنگ ، کوئی کیس سامنے نہ آیا

پیانگ یانگ (نیٹ نیوز)شمالی کوریا ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹنگ کر رہے ہیں اور تقریباً 500 سے زائد افراد قرنطینہ میں ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے کوریا ڈاکٹر ایڈون سلواڈور نے ایک ای میل میں بتایا کہ ’2 اپریل تک 709 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تاہم کسی میں بھی اس کی تشخیص نہیں ہوئی، 509 افراد قرنطینہ میں ہیں جن میں سے دو غیر ملکی اور 507 شمالی کوریا کے رہائشی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.