شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے تحصیل میر علی کے علاقے موسکی میں موٹر سائیکل پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 3 جولائی کو بھی امریکی جاسوس طیاروں میرانشاہ بازار میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 4 میزائل فائر کئے تھے جس سے 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور حملے میں مکان اور گاڑی بھی مکمل تباہ ہوگئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.