شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ارشاد اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 29 سالہ شہید سپاہی ارشاد اللہ کا تعلق ڈسٹرکٹ کرک سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تبصرے بند ہیں.