شاہ محمود قریشی سےامریکی ناظم الامور کی الوداعی ملاقات ، خطے میں امن وامان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

پال جونز کی افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی جس میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا۔ ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے ۔وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی۔

تبصرے بند ہیں.