شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی نے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی، اپیل میں موقف اختیار گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے سزا کے فیصلے میں شہادتوں کو نظر انداز کیا، کیس میں ملوث گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے اس لئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واصح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے چاروں مجرموں پر5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ انہیں سندھ ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کےلئے 7 دن کی مہلت بھی دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.