انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی بولرز نے بہت زیادہ اسکور کھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اب سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
محمد آصف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بعد بولرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کو کیسے سوئنگ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کے لیے فیلڈنگ سیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ انگلش بیٹرز کے لیے وکٹ کے دونوں جانب سے کھل کر کھیلنا آسان ہو گیا ہے۔
محمد آصف نے تجویز پیش کی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔
After @iShaheenAfridi I feel these fast bowlers are not sure which way the new ball will swing when it comes out of their hands. Hard for captain to set the field & easy for English openers to attack on both sides. Should be two specialist new ball bowlers to start the innings.
— Muhammad Asif 〰️ (@MuhammadAsif26_) September 24, 2022
تبصرے بند ہیں.