لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک) شان مسعود میچ کا دباؤ کم کرنے کے لیے کریز پر گانے کے عادی ہیں۔ایک انٹرویو میں اوپنر نے انکشاف کیاکہ جب بھی میں بیٹنگ کر رہا ہوتا ہوں تو ذہن میں کوئی گانا ہوتا ہے، ایک گانا جو مجھے اب بھی یاد ہے وہ گابا میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ کا سامنا کرتے ہوئے گایا تھا، مجھے معلوم تھا کہ یہ ایک سخت ٹاکرا ہو گا اس لیے ایک دھیمے گانے کا انتخاب کیا، میں بینڈ میرون فائیو کا گانا میموریز گانے لگا تاکہ اپنے آپ کو پرسکون رکھ سکوں۔شان مسعود پاکستان میں بڑی ٹیموں کی واپسی کا کیس لڑنے لگےشان مسعود پاکستان میں بڑی ٹیموں کی واپسی کا کیس لڑنے لگے، اوپنر کا کہنا ہے کہ نئی نسل نہ صرف قومی بلکہ غیر ملکی ہیروز کو بھی ایکشن میں دیکھنے کی حقدار ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی انتہائی اہم تھی کیونکہ ہمارے بچے ایک عرصے تک اپنے ہیروز کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکے، بہت سارے لوگ اس کھیل سے دور ہو گئے، اب آپ اسٹیڈیم میں داخل ہوں تو آپ کو نعرے سننے کو ملتے ہیں، یہ سب اس وقت بہت بہتر ہو جائے گا جب بین اسٹوکس، جو روٹ، جوز بٹلر، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈریسن جیسے اسٹارز پاکستان کا دورہ کریں گے، ہم نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے لوگ خاص طور پر بچے دنیا بھر کے کرکٹ ہیروز کو دیکھنے کے حقدار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.