شارجہ ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ پاکستان کی دوسری اننگ میں بیٹنگ

شارجہ: 

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں  بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنا لئے ہیں اور قومی ٹیم کی مجموعی برتری 41 رنز ہو گئی۔ سرفراز احمد اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔ اظہر علی 45 اور سرفراز احمد 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.