کراچی:
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پیش نظر ملک میں نقل وحمل کی بڑی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹرک اور بسوں کی فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ جولائی تا اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 2580ٹرک اور بسیں فروخت کی گئی ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1660ٹرک اور بسیں فروخت کی گئی تھیں
تبصرے بند ہیں.