پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس اپی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز کی 200 پروازوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کو ممکن بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 162 ٹن امداد سیلاب متاثرین میں تقسیم کی گئی جبکہ آرمی کے 147 ریلیف کیمپ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے اب تک 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور سیلاب میں پھنسے 1991 افراد کو بحفاظت نکالا، اس کے علاوہ اب تک 60 ہزارسے زیادہ مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.