اسلام آباد (سپو ر ٹس ڈیسک)ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ’’واڈاــ‘‘نے ساوتھ ایشین گیمز میں مثبت ڈوپنگ کا شکار ہونیوالے پاکستانی اتھلیٹس کیساتھ ساتھ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کیخلا ف مزید کارروائی کرنے کی تجویزدی ہے ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو پاکستان میں واڈا کے نمائندے اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ گزشتہ سال دسمبر میں نیپال میں منعقدہ سائوتھ ایشین گیمز کے اتھلیٹکس مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹس محبوب علی ، محمد نعیم ، سمیع اللہ پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر چار سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم واڈا قوانین کے تحت اگر کسی ایونٹ کے ایک کھیل میں تین پلیئرز سے زائد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ جائے تو متعلقہ نیشنل اولمپک کمیٹی (پی او اے ) اتھلیٹس اور متعلقہ فیڈریشن کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے ۔ واڈا کے قوانین میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کو ڈوپنگ سے بچانے اور کھیل کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ سپورٹس فیڈریشن اسکی ذمہ دار ہوتی ہے ، اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نیشنل اولمپک کمیٹی (پی او اے ) کو درخواست کر سکتا ہے کہ کھیلوں میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے ڈوپ زدہ کھلاڑیوں اور متعلقہ فیڈریشن کیخلاف کارروائی کرے ۔ واڈا کے قوانون کے مطابق ایک ایونٹ میں تین سے زائدہ کھلاڑی مثبت ڈوپ ٹیسٹ تا ہے تو اسک فیڈریشن کیخلاف کارروائی کی جائے
تبصرے بند ہیں.