سرینگر(مانیٹر نگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سینئر ترین علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ نے عوام بالخصوص میڈیا سے تلقین کی ہے کہ وہ انکی صحت یا سیاست کے متعلق کوئی بھی جانکاری تصدیق کرنے کے بغیر شائع نہ کریں۔گیلانی کے صاحبزادے ڈاکٹر نعیم گیلانی، ڈاکٹر نسیم گیلانی اور داماد ظہور الحق گیلانی نے عوام اور میڈیا کے نام ایک اپیل جاری کی ہے۔ اس اپیل میں انہوں نے کہا ہے کہ گیلانی علیل ہونے کے سبب انکے اہلہ خانہ انکی تیمارداری میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ سب ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ انکے لئے سخت ترین ہیں کیونکہ ایک طرف سے گیلانی کی صحت بگڑ گئی ہے اور دوسری جانب اہل خانہ کو انکی سیاست سے جوڑنے کی وجہ سے وہ ذہنی اور جسمانی پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں-انکا کہنا ہے کہ مفادات رکھنے والے افراد نے گیلانی کی شخصیت کے خلاف مہم شروع کی ہے، سید علی گیلانی کے نام فرضی خطوط اور بیانات منسوب کرنے سے انکی اور انکے اہل خانہ پر ذہنی دباو بڑھ جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.