اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے یو فون اور پی ٹی ی ایل کی کارکردگی پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ادارے نے جیسا ہے جہاں کی بنیاد پر سمجھوتہ کرلیا ہے، عوامی شکایات کا انبار ہے ، لینڈ لائن فون، یوفون نیٹ ورکس ، براڈ بینڈ سروس اور پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی سے لوگوں کا اعتبار ختم ہوتا جارہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ڈیجیٹل دنیا میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کو اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔وہ پی ٹی سی ایل ہیڈ کورٹرز کے دورے کے موقع پر حکام کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ان کے ہمراہ سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی تھے، اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر راشد خان نے وفاقی وزیر کو پی ٹی سی ایل اور یو فون کی کارکردگی کے ساتھ جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس تیز رفتار دور میں اپنا وجود برقرار ررکھنے کیلئے جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرتے رہنا نہایت ضروری ہے ورنہ آپ مقابلے سے ہی آؤٹ ہوجائیں گیساتھ ہی عوامی خدمات کے اداروں کواپنے صارفین کے اعتمادکو بحال رکھنے کے چیلنجز کا بھی سامنا ہوتا ہے جس پر پورا اترنا ضروری اور غلطی کی گنجائش نہیں۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے یو فون اور پی ٹی ی ایل کی کارکردگی پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ادارے نے جیسا ہے جہاں کی بنیاد پر سمجھوتہ کرلیا ہے، عوامی شکایات کا انبار ہے ، لینڈ لائن فون، یوفون نیٹ ورکس ، براڈ بینڈ سروس اور پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی سے لوگوں کا اعتبار ختم ہوتا جارہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ڈیجیٹل دنیا میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کو اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.